سائیں سہادہ سرکارچھجہ شریف کا 34 واں سالانہ عرس مبارک 26 جنوری اور 4 فروری کو منعقد ہو گا

دینہ: سالانہ 34واں عرس پاک حضرت بابا سائیں سہادہ سرکارچھجہ شریف 26 جنوری بروز جمعرات اور 4 فروری بروز ہفتہ چھجہ شریف براستہ آر بی ڈاکخانہ سناٹھہ تحصیل دینہ منگلا کینٹ منعقد ہو گا۔
علاقے کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف آف چھجہ شریف نے میڈیاء نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انشاءاللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت بابا سائیں سہادہ سرکار حق مرشد بلو ثانی کا 34 واں سالانہ عرس مبارک منعقد ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 26 جنوری بروز جمعرات دن 10 بجے تا نماز ظہر قرآن خوانی اور غسل درباراس کے بعد نماز ظہر تا عصرمحفل میلاد و نعت خوانی اورعلماء کرام کا خطاب ہوگا نماز عصر کے بعد لنگر کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ انشاءاللہ 4 فروری بروزہفتہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دربار شریف پر ڈالیاں اور چادر پوشی ہوگی 12:30 بجے دن ختم شریف اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔
اس موقعہ پر چوہدری محمد عارف نے مزید کہا کہ 4 فروری کو خواتین عرس مبارک میں شرکت سے پرہیز کریں اور زائرین دربار کے تقدس کا خیال رکھیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں دوران عرس دربار شریف کی حدود میں اسلحہ اور منشیات کے استعمال کی سخت پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے حوالے کیا جائے گا۔
عرس پاک زیر نگرانی چوہدری محمد عارف اور خادم اعلی دربار حاجی عبدالرشید اورزیر اہتمام انتظامیہ کمیٹی دربار شریف و ایلیان چھجہ شریف منعقد ہوگا جبکہ عرس پاک کے لئے خصوصی تعاون یوکے کمیٹی چھجہ شریف نے کیا ہے۔