دینہ میں نشے کا عادی 30 سالہ نوجوان جاں بحق، لاش حویلی سے برآمد

0 40

دینہ میں نشے کا عادی 30 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا، نوجوان کی لاش حویلی سے برآمد، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں کھلے عام منشیات فروشی سے نوجوان جان کی بازی ہارنے لگے۔ مفتیاں دینہ میں دربار کے قریب حویلی میں پڑی 30 سالہ نوجوا ن کی لاش برآمد ہوئی۔

سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق کی اطلاع پر پولیس سٹی چوکی دینہ اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان نشے کی لت میں ڈوبا ہوا تھا اور گزشتہ رات حویلی میں سردی کے باعث دم توڑ گیا۔

پولیس نے ڈیڈ باڈی کو پاسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ریفر کیا، نوجوان کی شناخت نہ ہونے پر جہلم کے مقامی قبرستان میں دفنا دیا۔

یاد رہے کہ نشے کی لت میں کئی نوجوان جان کی بازی ہار گئے، عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.