دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، 2 موٹرسائیکل غائب

0 38

دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں روز بروز بڑھنے لگیں، 2 موٹرسائیکل غائب، شہریوں کا جینا دوبھر لوگ عدم تحفظ کا شکار جبکہ چور وں کی موجیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں کئی روز سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔ نئی آبادی دینہ سے محسن بٹ کا گھر سے باہر کھڑا موٹرسائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہو گئے جبکہ موٹرسائیکل کا مالک تھوڑی دیر بعد گھر سے باہر آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا۔

دوسری واردات گزشتہ رات پیش آئی جہاں محمد محسن ولد اسجد گوندل سکنہ مفتیاں دینہ کے گھر داخل ہو کر نامعلوم چور گھر میں کھڑا موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ، گھر کے اہل خانہ نے جب صبح دیکھا تو موٹرسائیکل غائب تھا۔

اسی طرح متعدد موٹرسائیکل غائب ہو چکے ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا، شہری موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے باعث پریشان ہیں، ڈی پی او جہلم سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.