دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

0 44

دینہ: تھانہ دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد اور ملزم عدنان کے قبضہ سے 527 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

دوسری جانب تھانہ دینہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے آہنی مکا برآمد کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.