دینہ: اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر میاں بیوی نے بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا

0 40

دینہ میں الیاس مسیح نے اپنی بیوی اور 2 بچوں سمیت اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور نیا نام محمد الیاس رکھ لیا، مذہبی شخصیت ظفر اقبال نے کلمہ پڑھا کر انہیں دائرہ اسلام میں داخل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں الیاس مسیح نے اپنی بیوی اور 2 چھوٹے بیٹوں سمیت اسلام قبول کر لیا، مذہبی شخصیت کے ہاتھوں کلمہ پڑھا کر انہیں دائرہ اسلام میں داخل کیا۔

اس موقع پر موجود لوگوں نے محمد الیاس کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی جبکہ محمد الیاس کا کہنا تھا کہ آج سے مجھے محمد الیاس کے نام سے لکھا اور پکارا جائے اور جہاں تک ہو سکتا ہے۔ میں دین اسلام کی خدمت میں وقت صرف کروں گا جبکہ اس کی دیگر فیملی کا نیا نام بھی اسلامی ناموں کے ساتھ رکھ دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.