حکومت میں بیٹھے لوگ اپنے تمام فیصلے امریکہ سے لکھوا کر لاتے ہیں۔ فواد چودھری

0 38

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ اپنے تمام فیصلے امریکا سے لکھوا کر لاتے ہیں، الیکشن قریب ہیں، عام انتخابات اب کسی صورت نہیں رک سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں 15 لاکھ مزدور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بیروز گار ہوچکے ہیں، آج عام آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے، جب تک سیاستدان ٹھیک نہیں ہونگے، معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، پی ڈی ایم کا ٹولہ الیکشن سے ایسے بھاگ رہا ہے جیسے کالا چور چوری کرنے کے بعد بھاگتا ہے، آج ملک میں 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ان سیٹوں پر الیکشن کرانے کیلئے 70 ارب روپے چاہیئے، عمران خان نے کہا تمام ایم این ایز استعفے دے دیں گے، 127 ایم این ایز نے اپنی سیٹیں قربان کیں، عمران خان کے مفادات پاکستان کی مٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے ملک کی مٹی سے جڑا ہوا ہو، جب لیڈر اپنے پیسے باہر لے کر چلا جائے گا تو غربت ختم نہیں ہو سکتی۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے مزید کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں سے ملک میں سیاسی صورتحال خراب ہوئی، راجہ پرویز اشرف نے اپنے چیمبر میں سرنگ بنائی ہوئی ہے، ہم جب بھی استعفے منظوری کے لئے لے کر جاتے تھے وہ سرنگ کے ذریعے باہر نکل جاتے ہیں، ہم جلد از جلد الیکشن کی طرف بڑھیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.