پی ٹی آئی حکومت، مہنگائی اور سیاسی داؤ پیچ

تحریر: عامر کیانی

0 44

یوں تو مجموعی لحاظ سے NA-67 میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں لیکن وفاقی وزیر فواد چوہدری کاتحصیل جہلم کی نسبت ترقیاتی کاموں کا زیادہ رجحان تحصیل پنڈدادنخان کے پلڑے میں حاوی نظر آتا ہے۔

جنرل الیکشن کے بعدسیاسی لحاظ سے جو کامیابیاں تحصیل جہلم میں فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کو ملیں ہیں وہ ڈسڑکٹ جہلم کے باقی علاقوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں جن میں سرفہرست جہلم کنٹونمنٹ الیکشن میں دو سیٹوں پر پی ٹی آئی کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف زبردست فتح اور ن لیگ سے متعدد لوکل رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑ شمولیت کا سہرا کسی اور کو نہیں صرف چیف کوارڈینیٹر و سینئر رہنما پی ٹی آئی جہلم فراز چوہدری کو جاتا ہے۔

انہوں نے اعلی سیاسی بصیرت، ذہنی قابلیت، خدمت اور حسن اخلاق کی وجہ سے کامیابیوں کی یہ منازل طے کی ہیں یہ تمام سیاسی کامیابیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب پی ٹی آئی حکومت تاریخی مہنگائی اور انتظامی بدانتظامی کے باعث سخت تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔

فراز چوہدری ظاہری لحاظ سے معصوم اور بھولا بھلا نظر آتا ہے مگر اس نوجوان نے اپنی سیاسی بصیرت سے بڑے بڑے منجھے سیاستدانوں کی نیندیں خراب کر رکھی ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ صرف جہلم کی نوجوان نسل اس کے قافلے میں شامل ہورہی ہے بلکہ بہت بڑے مخالف سیاسی پارٹیوں کے دھڑے بھی فراز چوہدری کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔

اسکی ایک مثال حال ہی میں دیکھنے کو ملی جب مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھیوں نے اپنے دھڑوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ۔ صوبیدار مرزا انور، ڈھوک ماسٹر پرویز، ملک طاہر اعوان، حاجی اعجاز اور ملک عجائب اعوان نے اپنے ساتھیوں سمیت فراز چوہدری کے قافلے میں شامل ہوکر یہ ثابت کیا کہ فراز چوہدری کپتان کا ایسا کھلاڑی ہے جس پر اندھا اعتماد کیا جاسکتا ہے۔

فراز چوہدری نے اپنی عوامی طرز سیاست سے یہ بات غلط ثابت کی ہے کہ صرف سیاسی اور انتظامی عہدے ہونے کی وجہ سے ہی لوگوں کے دلوں میں گھر کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.