پیرو میں چھپکلی کی نئی قسم دریافت

0 11

پیرو: سائنس کے خزانے میں ایک نئی چھپکلی بھی شامل ہوگئی ہے جو پیرو کے نیشنل پارک سے دریافت ہوئی ہے۔

اینڈیز پہاڑی سلسلے میں حیاتیاتی تحفظ کے تحت قائم قومی پارک میں ماہرین کو کسکو کے علاقے میں ایک نئی قسم کی چھپکلی ملی ہے جسے ’پروکٹوپورس ٹائٹنس‘ کا حیاتیاتی نام دیا گیا ہے۔ تاہم یہ بلند پہاڑوں پر ہی پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ چھپکلی سب سے پہلے 3241 میٹر کی بلندی پر دیکھی گئی ہے۔

اس چھپکلی کا رنگ گہرا سرمئی ہے۔ اس کے دھڑ کی اطراف میں پیلے اور سنہرے چھلکے نما ساخت ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کی دم پورے دھڑ سے بھی بڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس قومی پارک کا نام، ’اوٹیشی نیشنل پارک‘ ہے جس کا رقبہ ساڑھے 7 لاکھ ایکڑ ہے، یہ طویل پہاڑی سسلسلے پر پھیلا ہوا ایک وسیع پارک ہے۔

دوسری جانب ماہرین کی ٹیم چھپکلی پر مزید تحقیق کررہی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.